مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے شامی حکومت کے مخالف باغیوں اور دہشت گردوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقتدار تک پہنچنے کے لئے کوئی نئی فکر کریں۔ سعودی عرب کے ایک اہلکار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سعودی عرب کی شام کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے الگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور اس نے اب شامی باغیوں اور دہشت گردوں سے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وہ اقتدار تک پہنچنے کے لئے اب کوئی نئی فکر کریں ۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شامی حکومت کے مخالف باغی اور دہشت گرد اس ہفتہ منگل کو ریاض میں ایک اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں جنیوا مذاکرات ميں شرکت کے لئے ایک واحد کمیٹی کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکروہابی دہشت گردوں کے ذریعہ شام اور عراق کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے شامی حکومت کے مخالف باغیوں اور دہشت گردوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقتدار تک پہنچنے کے لئے کوئی نئی فکر کریں۔
News ID 1874805
آپ کا تبصرہ